سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع سکھر میں امن و امان کی بدترین صورتحال کیخلاف شرکاء کی بڑی تعداد نے جے یو آئی کے رھنماء مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر کی قیادت میں جا معہ اسلامیہ معارف القرآن والحدیث چھاونی روڈ پنوعاقل سے عید گاہ چوک تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا ، شرکاء سے خطابات کے دوران جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ حافظ عبدالحمید مہر،مولانا غلام اللہ ہالیجوی،سردار میر مبین خان بلو،مولانا اسداللہ بھیو،قاری عبدالغفار سومرو،قاری لیاقت علی مغل،مولانا سیف اللہ سمائر،مولاناامان اللہ سکھروی،قاری نصراللہ سکھروی و دیگرکا پر امن ریلی سے خطابات کے دوران کہنا تھا کہ حکومت وقت کی ناقص کارکردگی کی بدولت سندھ بلخصوص سکھر ضلع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، سکھر اضلاع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، چوری ، لوٹ مار ، قتل و سماجی برائیاں جنم لے رہی ہے لیکن شکایات کے باوجود انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی ، علماء کرام نے کہا کہ سکھر اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر نا بنانے کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے آج پنو عاقل سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ 23فروری کو صالح پٹ ، 24فروری کو روہڑی ، 25فروری کو سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔