سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر نے کرپشن،غیر قانونی و سماجی برائیوں میں ملوث03 ایس ایچ اوزسمیت 42 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی انکوائریز کے احکامات جاری کر دیئے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر معطل ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں خیرپور ضلع سے SHO رانی پور سب انسپیکٹر عبدالجبار میمن، ASI ہادی بخش ASI منظور حسین ناریجو، SHO ببرلو انسپیکٹر غلام محمد بزدار ، SHO بی سیکشن انسپیکٹر مشتاق علی جتوئی کے علاوہ مزید (18) افسران و اہلکار شامل ہیں، ضلع سکھر سے انچارج 15 مددگار انسپیکٹر آغا شاہ نواز سمیت (09) پولیس افسران و اہلکار بھی شامل ہیں، ضلع گھوٹکی سے ASI سانول خان کونھارو CIA سمیت (13) پولیس افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔