مہران یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز

12

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے جام شورو روڈ پر 13 ایکڑ اراضی پر بنائے جانے والے اربن فاریسٹ پبلک پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے پرو وائس چانسلر در محمد پٹھان اور سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پر وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ نے درخت لگائے اس موقع پر انہوں نے شہر حیدرآباد کے گیٹ وے پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے آغاز پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ کاشف علی شورو کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو تفریح کیلئے ایک پر فضا مقام میسر آئے گا بلکہ یہ شہر کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک بنانے کا بھی باعث ہوگا۔