حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )تنظیم شمع پاکستان کے سربراہ عابد علی شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کرکے پاکستان کے 25کروڑ عوا م کو دھوکہ دیا ہے جبکہ مہنگائی کے اس دور میں پیٹرول کی قیمتوں میںکم از کم سو روپے لیٹر کمی ہونی چاہئے تھی مگر افسوس حکومت نے ایسا نہیں کیا ۔