مشہور اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 ملزمان بھی پکڑ لیے گئے

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا ہے اور منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔