کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلزار ہجری تھانے کی حدود سہراب گوٹھ گبول گوٹھ انصاف اسپتال کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح افراد نے ایف آئی اے کے افسر زاہد قیوم کو سینے اور پیٹ پرگولیاں مار کر شدید زخمی کردیا، ملزمان سرکاری افسر کا پستول بھی ساتھ لے گئے ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے افسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی اے افسر اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا۔ علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ سے زخمی شخص زاہد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔