بھارت ترکیہ صدرکے کشمیرپرحالیہ بیان سے تلملا اٹھا

97

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئے
اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا’’ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر تک اپنا احتجاج پہنچایا ہے، بھارت کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی بھی غیر ضروری تبصرہ ناقابل قبول ہے‘‘۔رندھیر جیسوال نے بھارت کی یہ رٹ بھی دہرائی کہ جموںوکشمیر اسکا اٹوٹ انگ ہے۔