ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالا مجرم قرار ،25 سال قیدکی سزا کا امکان

118

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے 27 سالہ ہادی مطر کو مجرم قرار دیدیا۔ملعون سلمان رشدی پر اگست 2022 کو چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سزا 23 اپریل کو سنائی جائے گی۔ہادی مطر نے عدالت میں سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے
حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْسے اس پر کوئی ندامت نہیں ہے۔امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔اس حملے سے ملعون سلمان رشدی کو شدید ضرب پہنچی تھی اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور ایک ہاتھ کام کے لائق نہیں رہا ۔یاد رہے کہ نوجوان نے 12 اگست 2022ء کو ملعون سلمان رشدی پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا تھا جب ملعون ایک لیکچر دے رہا تھا۔لبنانی نژاد ہادی مطر کو موقع پر ہی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔