چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹر گوہر

124
Barrister Gauhar blamed the government

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے کل ملاقات ہوئی وفاق حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، آج کورٹ میں 26 نومبر کی کمپلینٹ سے متعلق پیش ہوا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کی سر بلندی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو، تحریک انصاف کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے،عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ملاقات میں عدالتی رویہ سے متعلق گزارشات رکھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بلکل ٹھیک ہیں، ، تمام اپوزیشن کے ساتھ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔