چیمپئینز ٹرافی: انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

137

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت 39 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 258 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں، ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں، میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔