انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی، نگلہ دیش کی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، اسلام آباد میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔