ملکی فیصلے وہ کررہے ہیں جو منتخب نمائندے ہی نہیں ،شاہد خاقان

43

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں چلتی، جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں معاشی حکومت نہیں چلتی۔ ملک کے حالات بہتر کرنے کیلیے کام کرنا ہے ہم آئین قانون حقوق کی بات کرنی ہے۔