امریکا: چین کے نام سے عوامی جمہویہ کا سابقہ نکال دیا گیا

89

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں تبدیلیاں کرتے ہوئے چین کے نام کے ساتھ عوامی جمہویہ کا سابقہ نکال دیا ۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ سے بیجنگ کی ثقافتی اور ماحولیاتی خدمات کو خارج کردیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ ہفتے محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کے حقائق نامے سے جزیرے کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں ایک جملہ ہٹا دیا گیا تھا جس پر بیجنگ نے ناراضی کا اظہار کیاتھا۔ یہ تبدیلیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے تمام درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے بعد آئی ہیں۔ٹیرف میں اضافے کے وقت کہا گیا کہ چین نشہ آور دوا میں استعمال ہونے والے فینٹینائل کی اسمگلنگ کو روکنے میں ناکام رہاہے۔