کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 فروری 2025ء کو 15 ارب94کروڑ79لاکھ ڈالرہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 35 ملین ڈالر اضافے سے11ارب 20کروڑ15 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر 4ارب74کروڑ 64 لاکھ ڈالر ہوگئے۔