مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ورکرز ویلفیئر بورڈ

42

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے فلاحی منصوبے بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بدعنوان عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ سیکریٹری/سی ای او ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کے حقوق پامال کر رہے ہیں اور فلاحی منصوبے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترجمان ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نیحالیہ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو سراسر گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فلاحی منصوبہ بند نہیں کیا جا رہا بلکہ سندھ حکومت اور ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اضافی تصدیقی عمل کسی بھی قسم کی بدعنوانی، جعلی دعووں اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے تاکہ صرف مستحق مزدوروں کو ہی ویلفیئر گرانٹس دی جا سکیں اور فراڈ کرنے والوں کا راستہ روکا جا سکے۔ یہ عمل ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے اور کسی بھی مستحق مزدور کو اس عمل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ جو عناصر اس شفاف تصدیقی عمل کی مخالفت کر رہے ہیں۔