بلوچستان: خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری 

144

بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ اور چمن میں انسدادِ پولیو کی مہم  آج دوسرے روز جاری ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک کے چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔

ای او سی حکام کے مطابق مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔