جنید اکبر کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

134
undergo polygraph, voice matching test

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔

جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

صدر پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔