ملبورن : آسٹریلیا میں حجاب پہننے والی 2 مسلم خواتین پر حملہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے، واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔