غیرقانونی کینال بنانے کے خلاف جے یوآئی کی احتجاجی ریلی

18

قاضی احمد( نمائندہ جسارت)دریائے سندھ پر غیرقانونی چھ کینال بنانے والے عمل کے خلاف اور سندھ میں بڑھتی ھوئی بدامنی کے خلاف جمیت علماء اسلام۔تحصیل قاضی احمد کی جانب سے فاضی احمد کے قائم مقام امیر مولانا محمد ھاشم چانڈیو جنرل سیکرٹری مولانا بشیراحمد چانڈیو الھبچاوکلہوڑو غلام مصطفی چانڈیو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو قومی شاھراہ سے ھوتی ھوئی پریس کلب قاضی احمد چوک پہنچی ریلی کے شرکاء سندھ میں بڑھتی ھوئی بدامنی اور سندھ پر کینال نامنظور کے نعرے لگاتے رھے اسموقع پر رھنماوں نے خطاب۔کرتے ھوئے کہاکہ ارساایکٹ مین ترمیم کرکے صدارتی محل سے کینالوں کی غیرقانونی منظوری حقیقت میں سندھ کے لیے موت کا پروانہ ھے۔