ہیومن رائٹس گروپ کے تحت مستحق طلبہ میں اسٹیشنری کی تقسیم

7

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائیٹس گروپ آف سندھ کے مرکزی چیئرمین جاوید اقبال شیخ ایڈووکیٹ ،مرکزی جنرل سیکرٹری ندیم اقبال شیخ ایڈووکیٹ ،سینئر نایب صدر شکیل خان اور دیگر عہدیداران کی جانب سے ملاں اسماعیل گوٹھ اور عمر ٹائون ہالا ناکہ کے ایس ٹی جون اسکول میں سو سے زائدذہین غریب اور مستحق طلبا ء و طالبات میں اسکول شوز ،اسکول بیگ ،کاپیاں ،پینسل اوراسٹیشنری کا دیگر سامان تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے اسکول مینجمنٹ کی جانب سے ہیومن رائیٹس گروپ آف سندھ سے رابطہ کرکے اسکول کے ذہین اور مستحق طلبا ء و طالبات کیلیے نصابی کتب و دیگر سامان فراہم کرنے کی درخواست کی گئی جس پر ہیومن رائیٹس گروپ آف سندھ کے عہدیداران نے تقریب میں پہنچ کر اسکول کے بچوں میں نصابی کتب و دیگرسامان کی تقسیم کیا جبکہ تقریب میں یو سی 16سٹی کے چیئرمین نظام لغاری ،وائس چیئرمین بابر آرائیں ،لیڈی کونسلر مریم شکیل ،جنرل کونسلر سعید ہاجانو، عمر بلیدی اور اسکول کے پرنسپل پال موہن سمیت اساتذہ و دیگر عملہ بھی موجو دتھا۔ تقریب کے اختتام پر یوسی چیئرمین نظام لغاری اور پرنسپل نے ہیومن رائیٹس گروپ آف سندھ کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔