ماتلی پولیس کی کارروائی، دو کریٹ وہسکی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

7

ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس نے دو کریٹ وھسکی شراب 48 بوتلیں اسمگلنگ کرنے کے جرم میں عبدالغفور چانگ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ھے۔ملزم کے بارے میں اطلاعات ہیں۔کہ وہ ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس میں حاضر ڈیوٹی اہلکار ھے اور عرصہ دراز سے وھسکی شراب ماتلی اور گردونواح میں سپلائی کرنے کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ھے۔