حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں شروع ہونے والے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ( سواٹ)کینال ماڈرنائزیشن منصوبے کے سلسلے میںسندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال منگھن، جنرل مینیجر سجاد سومرو، کمیونیکیشن اسپشلسٹ حزب اللہ منگریوں، آبادگار تنظیموں کے رہنمائوں، کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس نے ور شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں اکثر لوگ فصلوں کو پانی مہیا کرنے کے روایتی طریقہ کار پر انحصار کرتے آرہے ہیں لیکن موسمی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا مسئلہ ا بڑھ چکاہے۔