حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی قبضہ مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن سینکڑوں تھلے اور شیڈز مسمار کردئیے۔حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ حیدر آبادکے شعبہ ملٹری لینڈ ڈپارٹمنٹ نے بھی اپنی حدود میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیوںکا آغاز کردیا جس میں سینکڑوں تھلے مسمار کرنے کیساتھ پبلسٹی بورڈز اور شیڈز بھی ہٹا دئیے گئے جبکہ مکی شاہ تھانہ و جی او آر کی حدود میں قائم ماربل مارکیٹ والی شاہراہ کو مکمل صاف کرکے سڑک کو کشادہ کردیا گیا جبکہ صدر کینٹ ڈاکٹر لائن میں قائم نجی کلینکس لیبارٹریز اور مکانات کیلیے قائم سیڑھیاں اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ایگزیکٹو آفیسر کینٹ نے شہریوں و کاروباری حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اپنی قائم ناجائز تجاوزات کو فوری مسمار کردیں کیوں کہ اس آپریشن میں کسی سے رعایت نہیں۔برتی جائے گی اور ہر صورت تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط کرلیا جائے گا جبکہ تعمیرات کیلیے لایا گیا مٹیریل بھی سڑک پر ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔