بدین ،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائی ڈاکٹرز کیخلاف آپریشن

44

بدین(نمائندہ جسارت )سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حیدرآباد ڈویڑن کی ٹیم کا ضلع بدین کے مختلف شہروں ٹنڈو باگو اور تلہار میں اتائی کلینکس کے خلاف آپریشن ٹیم پہنچنے سے قبل اتائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے متعدد کلینکس سیل کردی گئی جن میں اتائی احمد علی چانڈیو، ابو صالح سومرو، الطاف حسین میمن، حسن علی میمن، فراز احمد ابڑو، اور ارشد علی سومرو شامل ہیں، جنہیں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ قرار دے کر سیل کر دیا گیا۔ ٹیم میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، مقصود سومرو، ڈاکٹر انورلطیف اور سفیر میرجت کا کہنا ہے کہ ان جعلی ڈاکٹروں کی دکانوں پر بار بار چھاپے مار کر انہیں ختم کیا جائے گا اور جلد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ اتائی ڈاکٹرز عوام کے لیے خطرہ ہیں، جانوروں کا زہر عام لوگوں پر استعمال کر رہے ہیں اس لیے مریضوں کو احتیاط کرنی ہوگی۔