بدین ،یونین آف جرنلسٹس کاوفد اسلام آباد کیلیے روانہ

13

بدین (نمائندہ جسارت )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 23 فروری کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں ہوں گے ، پی ایف یو جے کے مرکزی انتخابات اور تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کا 26 رکنی وفد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں اور سینئر صحافی لالہ رحمن سموں ، خالد کھوکھر ، اقبال ملاح ، جے پرکاش مورانی ، ایچ یو جے کے صدر وسیم احمد ، جنرل سیکرٹری جام فرید لاکھو اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔ جن میں صدر کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، خالد کھوکھر ، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم ، ندیم جاوید، سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ جبکہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، لالہ رحمن سموں ، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتواور طارق چودھری مدمقابل ہوںگے، فنانس سیکرٹری کیلئے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرائے ہیں جن میں لالہ اسد پٹھان، سلیم شاہد، جے پرکاش مورنی ،عامر سجاد سید،عابد عباسی، اہکرعلی شاہ،علی رضا علوی، ایوب جان سرہندی،حامد یٰسین،امداد اللہ بزدار ،جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،محمد ظہیر خان لودھی،مخدوم احمد بلال،محمد شاہد چوہدری،محمد شہزاد،مزمل گجر،نصراللہ وسیر،نواز طاہر،شفیق اعوان، سحرش کھوکھر اورشہباز خان شامل ہیں، نائب صدور کی 04 نشستوں کیلئے 37 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عبدالمجید گل، عبدالرحمن (لالا رحمن) ، اہکرعلی شاہ، ایوب جان سرہندی، ناصر زیدی، اظہر جتوئی،حبیب الرحمان،امداد اللہ بزدار،امتیاز خان فاران ، عرفان سعید،جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،خالد عیسیٰ کھوکھر، خورشید عباسی، محمد نواز طاہر،محمد عامر شہزاد، محمدعیسیٰ ،محمد شاہد چودھری،محمد شہزاد، مزمل، گجر،ندیم جاوید، نعیم حنیف،ناصر حسین، نصراللہ وسیر،قمر الزمان بھٹی،رانا شفیق خان پسروری، رو?ف مان،سحرش کھوکھر، شفیق اعوان،شہباز خان،یوسف عابد، عامر رفیق بٹ اورزینب گردیزی شامل ہیں۔