صحابہ واہل بیت سے محبت آپﷺ سے محبت کی نشانی ہے ،مولاناعبدالجبار

85

سنجھورو(نمائندہ جسارت)صحابہ و اہلبیت سے محبت نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت کی نشانی ہے صحابہ کا منکر نبی کا منکر ہے علامہ عبدالجبارحیدری کا مسجدرحمانیہ میں عظمت قرآن دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ رحمانیہ سنجھورو کی جانب سے سالانہ عظمت قرآن ودستارفضیلت کانفرنس منعقد کئی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مناظراسلام علامہ مولانا عبدالجبارحیدری نے کہا کہ قرآن پڑھنے والے طلبا اللہ پاک کے مہمان ہوتے ہیں اور اللہ سب سے بڑا رازق ہے اللہ نے رزق کا ذمے لیا اور وہی اس پرخطردور میں مدارس کے طلبا کی ذمے داری پوری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام واہلبیت سے محبت حضور اکرم ﷺ سے محبت اور نسبت کی دلیل ہے اور نسبت سے اس دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہوسکے گئی اور اگر کوئی اس نسبت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ علما حق ہیں کیونکہ صحابہ کا منکر نبی کا منکر ہے۔