لاہور (نمائندہ جسارت )پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پروجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زاید آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا۔