اسلام آباد(آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضااور پی ٹی آئی رہنمائوں جنید اکبرخان اور ملک احمد خان بچھر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے مگر ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا ، جنید اکبر اور ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین جیل نہیں آئے ‘سیاسی لوگوں کی
ایک ملاقات 26ویں ترمیم سے قبل،2 مذاکرات سے کے دوران کرائی گئیں‘آج پی ٹی آئی رہنما ملاقات کے لیے آئے،،سیالکوٹ جلسہ میں بڑھکیں مارنے والی خاتون نے ملاقات نہیں ہونے دی یا ان کے آقاؤں نے نہیں ہونے دی‘ُبانی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام انصاف میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتا یے،بڑا بے رحم ہے ہمارے ایک رہنما کی گرفتاری کے لیے رحیم یار خان گئی اور تشدد کیا جس سے ان کا ابارشن ہو گیا ‘ہم ااس کی مذمت کرتے ہیں ‘وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو حساب دینا پڑے گا‘بانی نے گریس کا مظاہرہ کیا اور فیملی سے ظلم معاف کر دیا ۔بانی نے ساتھیوں کارکنوں پر ہونے والا ظلم معاف نہیں کیا اس کا حساب لیا جائے گا ۔