جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن کمیشن کا اجلاس آج منصورہ میں ہوگا

23

لاہو ر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن کمیشن کا اجلاس صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم کی سربراہی میں آج صبح ساڑھے 10 بجے منصورہ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں مجلس شوریٰ کے انتخاب کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کو فائنل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جماعت
اسلامی میں ہر سطح کی شوریٰ ارکان جماعت سے براہ راست منتخب کردہ ہیںاور مرکزی الیکشن کمیشن مرکزی مجلس شوریٰ کا منتخب کردہ ادارہ ہے۔