بحرین کے کمانڈر کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

8

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید وسیععت دینے پر زور دیا گیا۔