بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا چین میں اپنے سفارتی مشن کے حجم میں 10 فیصد تک کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین اور ہانگ کانگ میں کام کرنے والے امریکی سفارت کاروں اور مقامی ملازمین کو اس حوالے سے جلد ہی نوٹفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اقدام کے دائرے میں سفارت خانے سمیت گوانگشو، شنگھائی، شن یانگ اور ووہان کے قونصل خانے بھی آئیں گے۔