بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔