وافی انرجی نے 2024 کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

87

کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد گروپ سے وابستہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ اکثریتی حصص دار بن گئی ہے اور اب کمپنی کے پاس کل جاری کردہ شیئر کیپیٹل کا تقریبا 87.78 فیصد حصہ ہے۔ شیل برانڈ، ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت، پاکستان میں برقرار رہے گاجبکہ وافی انرجی خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ ہوگی۔لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل ہیلکس اور شیل ایڈوانس کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھایا جبکہ کان کنی کے شعبے میں کمپنی نے سینڈک گولڈ اینڈ کاپر کان کنی کے منصوبے میں پریمیم جیت حاصل کی اور تھر کول پراجیکٹ میں بھی خصوصی شراکت داری قائم کی۔ نقل و حرکت کے کاروبار نے بھی اہم پیش رفت کی ۔