سفری خدمات کی برآمدات میں 7ماہ کے دوران 4فیصد کمی

56

کراچی(کامرس رپورٹر ) سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو427ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 68ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 7فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 73ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔