مصر میں دنیا کی قدیم ترین قبر دریافت

100

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے راجا تھٹموس دوم کی قبر دریافت کرلی،جسے دنیا کی قدیم ترین قبر قرار دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1922 ء میں دریافت کردہ توتن خامون کی قبر کے بعد سب سے بڑی دریافت ہے۔ تاریخی قبر مصر کے لکسر کے مغربی علاقے میں تھیبس پہاڑی علاقے میں ملی جو معروف ویلی آف دی کنگس کا حصہ ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصری آثار قدیمہ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر اس پراسرار قبر کو دریافت کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس قبر کو دریافت کرنے میں 3 سال کا عرصہ لگ گیا۔