سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل دھمکیوں کے ردعمل میں مشترکہ فضائی مشقیں شروع کردیں۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشق میں بی ون بی بمبار طیارے کے علاوہ جنوبی کوریا کی فوج کے ایف 35 اے اور ایف 15 لڑاکا طیاروں اور امریکا کے ایف 16 طیاروں نے حصہ لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشقیں مشقوں کے دائرہ کار میں جاری رہیں گی، جس کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔