کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں مشقوںکے دوران 2 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بری فوج سے تعلق رکھنے والے دونوں فوجیوں کا نام سارجنٹ احمد فرحان اور سارجنٹ مساعد ضاحی صالح ہے۔ ان کے علاوہ 2فوجی کارپورل انور رضوان اور کارپورل مطلق مبارک زخمی ہو گئے۔ چاروں فوجی ملاحظ الصحراء4 فوجی مشق کے آخری مرحلے میں رات کے وقت شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ واقعے کے بعد متعلقہ خصوصی ٹیموں نے تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔