مصطفی عامر قتل کیس، افواہ پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

90

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کیس کے حوالے سے افواہوں اور من گھڑت بیانیے پر کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بیان میں کہا کہ مصطفیٰ عامرجب لاپتہ ہوامیں نے اسی وقت نوٹس لیا تھا اور متعلقہ افسران کوکیس کے جلدسے جلدحل کے احکامات دیے۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش ودیگرامورمیں غفلت پرکارروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، کیس اور اس کی تفتیش پر گہری نظر ہے۔