ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں اور تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کمشنر کو ٹریفک حادثات کی روک تھام سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کے لئے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے رابطہ کیمٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ رابطہ کمیٹی میں ضلعی سطح کے افسران اور ضلع میں قائم مارکیٹوں اور بازاروں کی ا یسو سی ایشن کے نمائندہ شامل ہوگا۔۔ کمشنر نے ناجائز منا فع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کی تفصیلا ت بتائیں انھوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں کو نافذ کرنے اور صارفین کو مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقنی بنانے کے لئے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مہم جاری ہے۔