کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافر سمیت 3 مسافروں کو جعلی دستاویزات کے سبب آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کی ہیں، جن میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، اور 3 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔آف لوڈ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کرک، اپر دیر اور راولپنڈی سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم اس کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔سعودی عرب جانے والے مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم واصف نامی ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بنوایا تھا۔