ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 کے مقابلے میں لوکلائزیشن میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب اپنے ’’ ویژن 2030 ‘‘ کی روشنی میں دفاعی صنعتوں پر مقامی اخراجات بڑھا کر 50 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔ سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کی مالیت 76 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پچھلے سال کے آخر تک یہ تقریباً 19 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔