چیف جسٹس سے اپوزیشن کا 7 رکنی وفد آج ملاقات کرے گا

30

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عدالت عظمیٰ بار رؤف عطا سے ملاقات کے بعدآج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے ملاقات کریں گے اور انہیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے مرتب کردہ ایجنڈے سے ناصرف آگاہ کریں گے بلکہ ان سے بھی اس بارے میں تجاویزحاصل کریں
گے۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی سربراہی میں 7رکنی وفد ملاقات کرے گا، چیف جسٹس پاکستان انہیں عدالت کے اب تک کے تمام امور سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کریں گے، عام لوگوں تک نصاف کی فراہمی اور دیگر حوالوں سے تجاویز بھی حاصل کریں گے۔ ایجنڈے کے تحت چیف جسٹس پاکستان نے اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے گھر میں ملاقات کی تھی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی اور ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی اور چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلیے تجاویز مانگ لیں۔