ریکھا گپتا نے نئی دہلی کی وزیر اعلیٰکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

125


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی نو منتخب رکن اسمبلی ریکھا گپتا نے نئی دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شنہوا کے مطابق جمعرات کو رام لیلا گرائونڈ میں منعقدہ تقریب میں نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ریکھا گپتا سے حلف لیا۔