عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

85

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا ،عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو مزید کارروائی سے روک دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول حکام کو 45 روز میں پراپرٹی کو کمرشل کرنے کا حکم دیا تھا ،ایس بی سی اے نے تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، ایس بی سی اے نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے بجائے معاملہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا۔