واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

182
export user data

واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پر اکثر صارفین کو پیغامات کی بھرمار کا سامنا رہتا ہے۔

اکثر افراد کے لیے واٹس ایپ کے تمام پیغامات کو پڑھنا ایک مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر پیغامات ان کے لیے غیر ضروری ہوتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے ایک فیچر کی آزمائش کی تھی جس کے ذریعے آپ ان پیغامات کو خودکار طور پر کلیئر کر سکتے تھے جو آپ نے پڑھنے نہ تھے، تاہم اس پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فیچر کی آزمائش دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کو آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کی نوٹیفکیشن سیٹنگز میں “کلیئر بیج” کے نام سے ایک نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

اس آپشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر اسے فعال کر لیا جائے تو جب بھی آپ ایپ کو کھولیں گے، ہوم اسکرین پر موجود نوٹیفکیشن بیج خود بخود کلیئر ہو جائے گا، یعنی تمام ان ریڈ میسجز حذف ہو جائیں گے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو ہوم اسکرین پر پیغامات کی بھرمار سے ہونے والی الجھن سے نجات دلانا ہے، تاکہ انہیں یہ فکر نہ ہو کہ انہیں درجنوں پیغامات کو پڑھنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر چند ہفتوں میں عوامی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جو کئی واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں اور ان کے لیے تمام پیغامات کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس طریقے سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔