کولمبو: سری لنکا میں مسافر ٹرین پٹڑی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مسافر ٹرین جنگلی حیات کےلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔
سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔