پی ٹی آئی رہنما جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو اکٹھا کرے گے، ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے، رمضان کے بعد آپشن دستیاب ہے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت جو سیاسی قیدی ہیں ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیر اعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ آج ہماری شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔