حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ

153
Constitution should be amended

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، حکومت نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، 26ویں ترمیم درست نہیں تو عدالت سے رجوع کرے، یا پارلیمنٹ میں کوشش کرے۔