دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔
میڈیاذرائعکے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جب کہ 2 روز بعد روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔