بھارت: شیر کی گجرات ہائی وے پر چہل قدمی سے لوگ حیران

193

بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر گجرات کے ایک علاقے میں شیر سڑک پر آ گیا اور ہائی وے پر آرام سے ٹہلتا رہا، جس کو دیکھ کر وہاں موجود افراد دنگ رہ گئے۔

 جنگل کا بادشاہ سڑک پر آ کر چہل قدمی کرتا رہا جس کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑیوں کے ڈرائیور شیر کے گزرنے کا انتظار کرتے رہے اور کسی نے بھی ہارن بجانے کی جرات نہیں کی۔ 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ شہر میں بھی جنگل کے بادشاہ کا راج ہے۔ 

دوسرے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شیر کو تازہ ہوا کی ضرورت تھی اس لیے وہ سڑک پر آ گیا ہے، اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ آرام سے اس کے گزرنے کا انتظار کریں۔